عمران خان پر قاتلانہ حملہ، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بلاوا آگیا

لاہور(پی این آئی) وزیرآباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر حملہ کیس کی تحقیقات کے میں جے آئی ٹی نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کوطلب کرلیا۔جے آئی ٹی نے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کو بھی طلب کیا ہے۔

تینوں رہنماؤں کو 17 دسمبرکو سی سی پی او لاہور کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 3 نومبر کو گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں