اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی اسمبلی رکنیت ہی خطرے میں پڑ گئی

اسلام آباد ( پی این آئی ) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، درخواست میں الیکشن کمیشن، ای سی سی، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

 

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پرقومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام کے حوالے سے شہری کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر کل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے، اس ضمن حوالے سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جشن آزادی کے پروگرامز کے لیے 75 کروڑ رپے کی منظوری دی، جس کا بیشتر حصہ اسپیکر اسمبلی کے حکم پر قومی اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات پر خرچ کیا گیا۔

 

 

درخواست گزار نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے سیلاب اور قدرتی آفات کے دوران 25 اراکین کے ساتھ بیرون ملک دورے کیے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر ان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کی استدعا کی جاتی ہے، عدالت الیکشن کمیشن کو راجہ پرویز اشرف کی رکنیت ختم کرنے کا حکم دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں