ملک میں دوائیوں کا سنگین بحران پیدا ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(آئی این پی)دواساز کمپنیوں کے پاس صرف چند ہفتوں کا خام مال رہ گیا ہے، ایل سیز نہ کھولی گئیں تو بحران پیدا ہوجائے گا۔وفاقی وزارت صحت نے وزارت خزانہ کو خط میں خدشات سے آگاہ کردیا۔پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایل سیز کھولنے کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ملک میں دواوں اور طبی آلات کا سنگین بحران ہوگا۔دوسری طرف ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)نے اس حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا۔جس میں کہا گیا کہ پیٹرولیم اور فارماسوٹیکل مصنوعات کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے،

جو بینک فارماسوٹیکل امپورٹ کے لیے ایل سی نہیں کھول رہے، ان کی نشاندہی کریں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نومبر میں اکتوبر سے زیادہ درآمدات ہوئیں۔۔۔۔

close