پی ٹی آئی کے ایک اور سینئر رہنما نے اسمبلی توڑنے کا فیصلے پر خدشات کا اظہار کر دیا

لاہور (آئی این پی)رہنماء پاکستان تحریک انصاف شفقت محمود نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خدشہ ہے کہ نوے دن کے اندر الیکشن نہیں ہونگے ، حکومت اس معاملے میں تاخیر سے کام لے سکتی ہے ۔ رہنماء پاکستان تحریک انصاف شفقت محمود نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے خدشات ہیں جن پر ان سے مشاورت جاری ہے ۔

پرویزالٰہی کے خدشات ہیں کہ اگر اسمبلی تحلیل ہوتی ہیں تو شائد حکومت 90 دنوں کے اندر الیکشن نہ کرائے اور الیکشن کی تاریخ آگے جا سکتی ہے ۔ شفقت محمود نے کہا کہ پرویز الٰہی کی بات درست ہے کہ ابھی صوبے میں ترقیاتی کام چل رہے ہیں اس لئے اسمبلی کی تحلیل درست عمل نہیں ہوگا لیکن اس بات پر بھی کوئی دو رائے نہیں ہے کہ جب عمران خان اور پرویز الٰہی فیصلہ کر لینگے تو کسی قسم کی ہچکچاہٹ کہیں سے بھی نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات ہو سکتے ہیں لیکن مذاکرات میں بنیادی معاملہ فوری انتخابات کی تاریخوں کا تعین ہونا چاہیے۔۔۔۔

close