اسلا م آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے پارٹی آئین میں تبدیلی پر پاکستان تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا۔عمران خان کی پارٹی سربراہی سے متعلق معاملے پر غور کیلئے جمعہ کوالیکشن کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف سے ترمیم شدہ پارٹی آئین طلب کیا جائے۔
تحریک انصاف نے پارٹی آئین میں ترمیم کر کے جماعتی ڈھانچے میں تبدیلی کی اور پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا طریقہ کار وضع کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ترمیم شدہ آئین کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں