اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی اور ذاتی دوست زلفی بخاری گھڑی کی فروخت سے متعلق آڈیو لیکس کے دفاع میں سامنے آگئےہیں۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بیگم اور زلفی بخاری کے درمیان مبینہ طور پر ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو لیک ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ گھڑی بیچ کر کچھ غلط نہیں کیا۔میڈیا کے سوالوں کے جواب میںزلفی بخاری کا کہنا ہے کہ اگر اس معاملے میں کوئی اور ملوث ہوتا تو کوئی ایشو نہیں بنتا لیکن عمران خان کی وجہ سے اسے ایشو بنایا جارہا ہے۔
یہ بات اہم ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریکِ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔ آڈیو کے آغاز میں زلفی بخاری کو بشریٰ بی بی سے سلام کرنے کے بعد ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔آڈیو ریکارڈنگ میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری سے یہ کہتی ہیں کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں۔بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ گھڑیاں ان کے استعمال کی نہیں وہ چاہتے ہیں کہ آپ بیچ دیں۔ریکارڈنگ میں زلفی بخاری نے بشریٰ بی بی کی یہ بات سننےکے بعد جواب میں کہا کہ ضرور مرشد میں کردوں گا، میں کردوں گا جی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں