آڈیو کس نے ریکارڈ کی؟ کس نے لیک کی؟ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو ریکارڈنگ نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) توشہ خانہ اسکینڈل میں ایک بڑی پیش رفت ہوئی ہے اوراب سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔میڈیا پر چلائی جانے والی مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری کے سلام کا جواب دینے کے بعد ان کی طبیعت پوچھتی ہیں اور ان سے عمران خان کی گھڑیوں کو بیچنے کا ذکر کرتی سنی جاسکتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری کو بتا رہی ہیں کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں انھوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں تاکہ آپ ان کو کہیں بیچ دیں۔

مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ کیوں کہ وہ ان کے استعمال کی نہیں ہیں اس لیے وہ چاہ رہے ہیں کہ آپ انھیں کہیں (فروخت) کر دیں۔ جس کے جواب میں زلفی بخاری کہتے ہیں ضرور مرشد میں کردوں گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ایک بار پھر یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ یہ آڈیو کس نے لیک کی ہے اور اس کا مقصد کیا ہے؟؟؟ ۔۔۔۔

close