حکومت سے مذاکرات، فواد چوہدری نے عمران خان کی پیشکش کی نئی وضاحت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) اطلاعات ونشریات کے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات کی کوئی غیر مشروط پیش کش نہیں کی۔ میڈیا کے لیے جاری کیے گئے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان کا پہلے دن سے مطالبہ تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں تو پھر ہم مذاکرات کریں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال خراب ہے، وزارت دفاع کو مزید پیسے چاہئیں،

سفارت خانے کے عملے کی تنخواہیں نہیں مل رہیں۔سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ بہت خطرناک ہو گا اگر حکومت خود پاکستان کو ڈیفالٹ ڈکلیئر کر دے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close