وزیراعظم کو پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے رابطوں کی تفصیل فراہم کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کو پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے رابطوں کی تفصیل فراہم کر دی گئی۔

 

 

وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے ہنگامی اجلاس میں حمزہ شہباز ، رانا ثناء اللہ ، اعظم نذیر تارڑ ، خواجہ سعد رفیق ،خواجہ سلمان رفیق ، عطا اللہ تارڑ ودیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے وزیر اعظم کو پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے رابطوں کی تفصیل فراہم کی گئی ۔ہنگامی اجلاس میں وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ گورنر راج کے نفاذ حوالے سے بھی تفصیلات فراہم کی گئیں ۔ وزیراعظم کو پنجاب اسمبلی کے معطل لیگی ارکان کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 

 

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر چکے ہیں ، اگر ایسا ہوتا ہے تو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں میں ضمنی الیکشن کرانا ہونگے جبکہ پی ٹی آئی پر امید ہے کہ اس صورت میں وفاقی حکومت ملک گیر انتخابات کا اعلان کر دے گی ۔ دوسری جانب مخلوط وفاقی حکومت پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کو تحلیل سے ہر صورت روکنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھانے کا اعلان کر چکی ہے ۔

close