اسلام آباد (پی این آئی) اطلاعات ونشریات کے سابق وفاقی وزیر اورپی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی سپریم کورٹ کے خلاف شدید قسم کی بدزبانی سامنے آئی ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنےبیان میں فواد چوہدری نےسپریم کورٹ کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اپنے بنیادی کام سے کام رکھے، اس کا کام بنیادی حقوق کا تحفظ ہے، عدالتوں کی بنیادی حقوق پر کارکردگی شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور ہمیں سیاسی نظام پر بھاشن دینا بند کریں،
سیاسی نظام میں تبدیلی پاکستان کی عوام کا حق ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں