ایک اور یو ٹرن، فواد چوہدری نے موجودہ الیکشن کمیشن کے تحت ہی انتخابات قبول کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور ( آئی این پی ) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا عوام پر اعتماد ہے اس لئے ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ موجودہ الیکشن کمیشن جو حکومت کے ساتھ ہے اس کے ہوتے ہوئے ہی عام انتخابات کرا دیئے جائیں ، ہم نے پہلے بھی الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے ضمنی االیکشن جیتے ہیں ۔بدھ کوایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے

فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کا عوام پر اعتماد ہے اس لئے ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ موجودہ الیکشن کمیشن جو حکومت کے ساتھ ہے اس کے ہوتے ہوئے ہی عام انتخابات کر دیئے جائیں ۔ ہم نے پہلے بھی الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے ضمنی االیکشن جیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت انتخابات کا اعلان کرے اور الیکشن کے فریم ورک پر بیٹھ کر بات کرے ۔ اگر وہ ایسانہیں کرتے ہیں تو ملک کے 64 فیصد سیٹوں پر تحریک انصاف ہے ہم ان پر الیکشن کروائینگے ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کے اندر ہی دو گروپ ہیں ایک کا خیال ہے کہ ملکی معاشی حالات اچھے نہیں ہیں قبل از وقت انتخابات ہونے چاہئیں لیکن دوسرا گروپ وہ ہے جن کی موجیں لگی ہوئی ہیں وہ الیکشن نہ کرانے کی بات کررہے ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close