اسلام آباد(آئی این پی) آرمی چیف کی تعیناتی، معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ گیا۔۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرمی چیف کی تعیناتی کیلیے درخواست دائر کردی گئی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست ایڈوکیٹ طالب حسین نے دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سینئر ترین آرمی آفیسر کو چیف آف آرمی اسٹاف بنایا جائے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کہ پاکستان آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہونا چاہیے، پاکستان آرمی دنیا میں اہمیت کی حامل ہے۔
واضح رہے کہ ان دنوں ملک میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے کی خبریں گرم ہیں، حکومت کا کہنا ہے کہ 26 نومبر سے تقرری کا عمل شروع ہوجائے گا اور سینئر آفیسر کو ہی آرمی چیف تعینات کی جائے گا۔دوسری جانب وفاقی وزرا بھی اس بات کا متعدد بار تذکرہ کرچکے ہیں کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر جو نام سمری میں آئیں گے ان میں سے کسی ایک پر اتحادیوں کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا جبکہ اس نام پر عسکری قیادت بھی متفق ہوجائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں