امتحانات میں نمبر کم کیوں آئے، جماعت نہم اور گیارہویں جماعت کے طلباء طالبات نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے شروع کر دیئے

مظفر آباد(آئی اے اعوان)انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے جماعت نہم اور گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات نتائج میں نمبرکم کیوں آئے۔ آزادکشمیر بھرمیں طلباء طالبات نے امتحانی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج مظاہرے شروع کر دیئے ہیں،

سرکاری اور نجی کالجز کے طلباء وطالبات نے میرپور بورڈ پر طلباءو طالبات کے مستقبل داؤ پر لگانے کاالزام لگایا مظاہرین نے میرپور کے چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ سے فوری طور مستعفی ہونے اور جے آئی ٹی کے قیام کا مطالبہ کردیا ۔

آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزادکشمیر کے مختلف شہروں میں سرکاری اور نجی کالجز اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے طلباء طالبات نے احتجاجی مظاہرے کیئے مظفرآباد کے آزادی چوک،گھڑی پن چوک اور چھتر چوک میں میرپور بورڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے

جس کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام معطل ہوکررہ گیا مظاہروں میں شریک طلباء نے الزام لگایا کہ میرپور نے ٹھیکے پر پیپر مارک کروا کر طلباء وطالبات کے مستقبل کو داو پر لگا دیا ہے مظاہرین نے بورڈ کی مبینہ من مانیوں اور غیر قانونی اقدامات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرانے اور مظفرآباد سمیت ڈویژن کی سطح پر بورڈ کے قیام کا مطالبہ کیا

close