عوام پر ایک اور ظلم، بجلی 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری مکمل

اسلام آباد (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں نیا اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی۔میپکو حکام نے بتایا کہ سیلاب کے باعث میپکو کی بجلی فروخت میں کمی آئی ہے۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کی فروخت کم ہونے سے کیپسٹی پیمنٹس پر فرق پڑا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سہ ماہی کی نسبت فروخت دس فیصد کم رہی۔پاورڈویژن کے حکام نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ بجلی قیمت میں مزید اضافہ نہ ہو۔ کوشش ہے کہ صارفین کو پرائس شاک نہ لگے۔ ہماری درخواست ہے کہ یہ اضافہ فروری اور مارچ تک لگایا جائے۔

close