عمران خان پر قاتلانہ حملے پر جمائمہ گولڈ سمتھ کا ردِعمل آگیا، کس کو ہیرو قرار دیدیا؟ تصویر بھی شئیر کردی

لندن (پی این آئی) جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ خدا کا شکر ہے عمران خان خیریت سے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے عمران خان پر ہوئے حملے سے متعلق ایک اور ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے، حملہ ناکام بنانے کی کوشش کرنے والے ہیرو کے شکرگزار ہیں، جبکہ خدا کہ شکر کہ عمران خان اب خیریت سے ہیں۔ اس سے قبل عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے حملے پر ان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ کی جانب سے پہلا ردعمل دیا گیا تھا۔جمائما نے حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو ہیرو قرار دیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل گفتگو میں سابق وزیراعظم کی جان بچانے والے ابتسام نے بتایا کہ عمران خان کے ساتھ بائی پاس سے پیدل چلتا ہوا آرہا تھا، اس دوران جب حملہ آور نے پستول سیدھا کیا تو میں نے اسے پکڑ لیا تاہم اس نے پستول نکالتے وقت ہی ایک فائر کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close