فوج کے حق میں بولنے والے زیرِ عتاب ہیں، چوہدری غلام حسین کی گرفتاری پر ردِعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) فوج کے حق میں بولنے والے زیرِ عتاب ہیں۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے چوہدری غلام حسین کی گرفتاری کو پاک فوج کے حق میں بولنے کی سزا قرار دے دیا۔چوہدری غلام حسین کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے اسد عمر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘چوہدری غلام حسین زیر حراست۔یہ تو لگتا ہے کہ میڈیا میں جو بھی فوج کے حق میں آواز اٹھاتے رہے ہیں وہ زیر عتاب ہیں۔

 

 

 

خیال رہے کہ تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کو لاہور سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے. انہیں 2003 کے فراڈ کے ایک مقدمے میں دائمی وارنٹ کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close