اسلام آباد(آئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان سے کہہ دیا ہے کہ آر کرو یا پار، مزید تاخیر نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پوری امید ہیاس اتوار کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دے گا۔میں نے آج عمران خان کوجلسے میں کہا ہے کہ آر کرو یا پار،اب یا کبھی نہیں اور دیر نہ کرو۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جب انصاف مرجاتا ہے تو انتقام جنم پاتاہے۔
آل شریف نے انصاف کو نیلام گھر میں سجا دیا ہے۔حکومت نیاپنے کیسز ختم کروا کے اپنی سیاسی قبرکھودی ہے۔ شیخ رشید کا کہا تھا کہ چوروں کے کیسز کے پیچھے بڑے فیس(چہرے)اوردستانے پہنے ہوئےساتھ ہیں، جوڈیل اورڈھیل کروا رہیہیں۔بڑا ڈاکو ہی بڑاحکمران ہے۔ انصاف اورقانون غریب کیلیے ہے۔پاکستان میں آل شریف کی منی لانڈرنگ کے آگے انصاف بھی شرمندہ ہے۔ شریف خاندان کےکنفرم کیسز میں بریت کی وجہ سےعمران خان کی کال کوایندھن ملےگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں