کراچی (آئی این پی ) کراچی میں بغیر این او سی کے زیر تعمیر 23 بڑے رہائشی منصوبوں کو سیل کر دیا گیا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے مطابق بغیر این او سی تعمیرات کرنے والے 23 رہائشی منصوبوں کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ایس بی سی اے کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان پراجیکٹس میں سرمایہ کاری نہ کریں، بصورت دیگر اپنے نقصان کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔
ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ ملیر، گلستان جوہر، گلشن معمار، سرجانی ٹاون اور گڈاپ ٹان کے 23 رہائشی منصوبے سیل کیے گئے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں