نئے انکشافات، وزیر اعظم شہباز شریف کی آڈیو لیک سامنے آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) آڈیو لیکس کا کھیل جاری ہے اور اب اس میں وزیراعظم شہباز شریف کی سوشل میڈیا پر ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس نئی مبینہ آڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایک نامعلوم شخص اتحادیوں کے معاون خصوصی بننے پر گفتگو کررہے ہیں۔مبینہ آڈیو میں ایک شخص کہتا ہے کہ ایاز صادق صاحب کہہ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی والے ’ایس اے‘ پی ایم سے بھی شیئر مانگ رہے جس پر وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ جی بالکل، بلاول نے بات کی تھی۔

نئی مبینہ آڈیو میں نامعلوم شخص کہہ رہا ہے کہ پھر اب آپ دیکھ لیں، پھر ہمیں ظفر محمود اور جہانزیب صاحب کو بھی لگانا ہے، پھر میں آپ کو ایک فائنل نمبر بتادوں گا، اس پر وزیراعظم کہتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر صاحب سے بھی شیئر کرلیں ناں، پیپلز پارٹی ہی نہیں باقی بھی شیئر کرلیں۔ مزکورہ آڈیو لیک میں نامعلوم شخص کہتا ہے کہ وہ پھر ایم کیو ایم اور جے یو آئی بھی مانگے گی، متحدہ کے ایک بندے کا نام ملک احمد علی بتا رہا ہے کہ ڈیل کرانے میں ان کا بڑا اہم رول تھا۔

سامنے آنے والی آڈیو لیک میں وزیراعظم شہباز شریف سوال کرتے ہیں کہ یہ کون؟ جس پر نامعلوم شخص جواب دیتا ہے کہ سر یہ کراچی کا بندہ ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close