لاہور(آئی این پی )صوبہ پنجاب کے وزیر برائے معدنی وسائل اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف نذر نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیرمعدنیات پنجاب لطیف نذر نے وزارت سے اپنا استعفیٰ قیادت کو بھجوا دیا ہے۔
لطیف نذر فیصل آباد کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے مستعفی ہوئے ہیں، لطیف نذر وزیرکی حیثیت سے ضمنی الیکشن کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ لطیف نذرکا وزارت سے استعفے کا مقصد الیکشن کمیشن کی پابندیوں سے بچنا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لطیف نذر نے وزارت سے مستعفی ہونیکا اعلان کیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں