ملک کا نظام خراب کرنے کا ذمہ داروں کی نشاندہی کر دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی )رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ملکی نظام خراب کرنے کا ذمہ دار غریب اور ان پڑھ نہیں بلکہ پڑھا لکھا طبقہ ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ سیاستدانوں کو میدان میں رہ کر کھیلنا چاہئے، اسی لئے نواز شریف کو وطن واپس آکر عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے،

ابھی ن لیگ کی ہی حکومت ہے۔ندیم چن نے کہا کہ پاکستان میں حالات آئیڈیل نہیں ہیں، کسی کو عدالتوں سے ریلیف یا سزا ملے تو اس پر سوال نہیں اٹھنا چاہئے، البتہ قومی احتساب بیورو (نیب)کبھی وزیراعظم کے کنٹرول میں نہیں رہا اور نہ اسے کسی کے کنٹرول میں ہونا چاہئے۔اس موقع پر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)حسن خاور کا کہنا تھا کہ کیسز میں پولیٹیکل انجینئرنگ ہونا اچھی بات نہیں، اثاثے آمدن سے زائد ہوں تو سوال ہوتا ہے۔حسن خاور نے کہا کہ سوال کا جواب نہ دینے پر کرپشن ثابت ہوتی ہے اور جن اپارٹمنٹس میں وہ رہ رہے ہیں ان سے اسی کا جواب نہیں دیا جا رہا۔۔۔۔

close