آڈیو لیکس نے حکومت کو ہلا دیا، پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آفس سے وضاحت مانگ لی

ملتان(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اورسابق وزیراعظم نے آڈیو لیکس پر وزیراعظم آفس سے وضاحت مانگ لی،انہوں نے سیلاب کو پورے پاکستان کا مسئلہ قرار دیا ہے، اتوار کو ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیلاب پورے پاکستان کا مسئلہ ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب زدگان کے لیے اچھی مہم چلائی،

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاوس کو چاہیے کہ وہ آڈیو لیکس پر وضاحت جاری کرے، شہباز شریف اگر اسحاق ڈار کی واپسی چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے،سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان خود ہی وکٹیں اکھاڑ کر بھاگ گئے تھے، پی ٹی آئی چیئرمین سے پوچھتا ہوں کہ اب انہوں نے کونسی 3 وکٹیں گرانی ہے؟

close