عمران خان کی مبینہ بیٹی کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مبینہ بیٹی سے متعلق درخواست کی سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا۔

 

 

 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کل کیس کی سماعت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close