وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی

بنوں(پی این آئی) خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں تحریک انصاف دو دھڑوں میں بٹ گئی۔ پی ٹی آئی بنوں میں یہ دراڑ پارٹی لیڈروں کی اقرباءپروری کی وجہ سے پڑی ہے۔ بنوں کے پارٹی ورکرز نے پارٹی لیڈر اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماڈرن ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی ملک پختون یار خان کےخلاف سخت احتجاج کیا ہے۔

 

 

 

پارٹی ورکرز کی طرف سے دونوں لیڈروں کے خلاف یہ احتجاج اپنے بھائیوں کو پارٹی کا صدر اور جنرل سیکرٹری بنانے پر کیا گیا۔ پارٹی ورکرز کا کہنا ہے کہ وہ دونوں لیڈروں کے اس فیصلے کو قطعاً قبول نہیں کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف بنوں کے ورکرز نے لیڈروں کے اس فیصلے کے خلاف الیکشن کراتے ہوئے جنید رشید کو صدر اور اقبال جدون کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close