اسلام آباد (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اکتوبر کا مہینہ بہت اہم ہے، ساری صورتحال واضح ہوجائے گی، پی ڈی ایم ناکام ہوچکی ہے، الیکشن ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، عمران خان کل سے باقاعدہ تحریک شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مایوس ہوں حالات بہت خراب ہو رہے ہیں، 16بار وزیر رہا ہوں۔
کبھی ایک پیسہ الیکشن پر خرچ نہیں کیا، میں نے عدم اعتمام آنے سے پہلے کہا تھا کہ ہمیں حکومت توڑ دینی چاہئے۔شیخ رشید نے کہا کہ کارخانے بند ہو رہے ہیں، آٹا نایاب ہے، اگر یہی حالات رہے تو سنیں گےکہ کریانے اور بیکری کو لوٹ لیا گیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کل سے تحریک شروع کر رہے ہیں، عمران خان نے 23 ستمبر کو کشمیر میں بھی جلسہ کر رہا ہے، پی ڈی ایم مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، سیاستدان وہ ہوتا ہے جو درمیانی راستہ نکالتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ 30 ستمبر تک معاملات طے ہوسکتے ہیں، اکتوبر کا مہینہ بہت اہم ہے، اکتوبر میں حالات کلیئر ہوجائیں گے، میں الیکشن ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینیٹرز کو مہنگائی کیخلاف ایوان میں آواز اٹھانے کی ہدایت کردی ہے، انہوں نے پی ٹی آئی سینیٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں غیریقینی کی صورتحال ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے، غیریقینی کا خاتمہ صرف اور صرف فوری الیکشن سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو ملک کے مستقبل بارے سوچ رہی ہے۔
عوام مہنگائی سے مرر رہے ہیں ان کی آواز بنیں۔ سینیٹ میں پی ٹی آئی کی مہنگائی کے خلاف آواز گونجنی چاہیے، سینیٹ میں ملک کو درپیش چار بڑے چیلنجز کو اٹھایا جائے گا، حکومت کی جانب سے سیاسی انتقامی کاروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں،میڈیا پر کریک ڈاؤن اورصحافیوں کو ہراساں کرنے کے معاملے کو اٹھایا جائے گا، بدترین معاشی صورتحال اور سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں ناکامی کی صورتحال کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں