پاکستان واپس آتے ہی پہلا کام کیا کروں گا؟ اسحاق ڈار نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان جاکر سب سے پہلے ممبر سینیٹ کا حلف اٹھاؤں گا، وزیراعظم شہبازشریف مجھے جو بھی ذمہ داری دیں گے تو ملک وقوم کے مفاد میں کردار ادا کروں گا۔ انہوں نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد پاکستان کیلئے میری واپسی ہوگی، پاکستان واپسی کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے صرف تاریخ کا طے ہونا باقی ہے، وزیراعظم شہبازشریف کل لندن آرہے ہیں۔

 

 

نوازشریف اور شہبازشریف سے مشاورت کے بعد پاکستان جانے کی تاریخ طے کی جائے گی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان جاکر سب سے پہلے ممبر سینیٹ کا حلف اٹھاؤں گا، وزیراعظم شہبازشریف مجھے جو بھی ذمہ داری دیں گے تو ملک وقوم کے مفاد میں کردار ادا کروں گا۔یاد رہے احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے۔عدالت نے اسحاق ڈار کے وارنٹ 7 اکتوبر تک معطل کئے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ اسحاق ڈار کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے۔عدالت نے قرار دیا کہ اسحاق ڈار ملک واپس آجائیں پھر وارنٹ منسوخی کو دیکھیں گے۔ احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح کی جانب سے عدالت میں دلائل کئے گئے۔جج احتساب عدالت اسلام آباد نے وکیل سے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار بیمار تھے یا کوئی اور مسئلہ تھا؟ وکیل نے استدعا کی کہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں،اسحاق ڈار ایئرپورٹ پر اترتے ہی عدالت پیش ہو جائیں گے،جج محمد بشیر نے وکیل سے استفسار کیا کہ پراسیکیوٹر افضل قریشی کہاں ہیں؟نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ افضل قریشی عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کی وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دئیے۔احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

 

وکیل قاضی مصباح نے کہا کہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری نیب واپس لے۔اسحاق ڈار سرنڈر کرنے کیلیے تیار ہیں اس لیے انکو واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے۔احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست دائر کی گئی۔درخواست احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں دائر کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسحاق ڈار کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے جبکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہاری اور مفرور قرار دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی۔ سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

close