فواد چوہدری کا نام بھی سننا پسند نہیں کرتا، عمران خان کے وکیل حامد خان بھی کھل کر آ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کے وکیل حامد خان کا کہنا ہے کہ وہ فواد چوہدری کا نام بھی سننا پسند نہیں کرتے، اختلافات ہوتے ہیں لیکن مجھے کوئی تحریک انصاف سے الگ نہیں کرسکتا، قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس سے متعلق میرا پارٹی میں اختلاف رہا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وکیل حامد خان نے کہا کہ عمران خان نے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی نہیں مانگی، عمران خان نے جو معذرت کی ہے اُسے غیر مشروط معافی نہیں کہتے۔

حامد خان نے کہا کہ عمران خان کی پوزیشن یہ تھی کہ میں نے توہین عدالت نہیں کی ہے، ہم نے کہا ہے کہ اگر عدالت کو یہ تاثر ملا ہے تو ہم اس کی معذرت کرتے ہیں، حلف نامے میں بھی یہی لکھیں گے کہ کوئی توہین عدالت نہیں کی۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ غیر مشروط معافی کا مطلب توہین عدالت کا اقرار کرنا ہے، کہیں بھی یہ نہیں کہا کہ ہم اقرار کرتے ہیں کہ توہین عدالت کی ہے، دونوں جواب میں کہا کہ عدالت کو مطمئن کرنا چاہتے ہیں کہ توہین عدالت نہیں کی۔۔۔۔

close