فواد چوہدری توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وکیل پر کیوں برس پڑے؟

اسلام آباد (پی این آئی) فواد چوہدری نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وکیل حامد خان کو ڈمی قرار دے دیا ہے۔ اپنی ایک ویڈیو میں فواد چوہدری نے حامد خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالت اور عمران خان کے درمیان کا معاملہ ہے، وکیل ایسے ہی منہ اٹھا کر کھڑا ہو جاتا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے معاملے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران اُس وقت دلچسپ صورتحال پیش آئی،

جب عمران خان کے وکیل حامد خان نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گفتگو پر تبصرہ کیا تھا۔ اس روز سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے بتایا کہ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو معافی مانگنی چاہیے۔ عمران خان کے وکیل حامد خان نے جواب دیا کہ ہمارا فواد چوہدری کے بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس شخص سے کسی اچھائی کی توقع بھی نہیں کی جا سکتی ہے۔ عدالت کے سامنے اپنے وکیل کے فواد چوہدری سے متعلق جواب پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی بھی ہنسی چھوٹ گئی تھی۔۔۔۔

close