جے یو آئی کو بلوچستان حکومت میں شمولیت کی پیشکش کر دی گئی

کوئٹہ(پی این آئی) ذرائع کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) نے بلوچستان حکومت میں شامل ہونے کے لئے رابطے تیز کر دیے ہیں اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت اس حوالے سے حکومتی ارکان سے رابطے میں ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے جے یو آئی کو بلوچستان حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے جس کے بعد وزیراعلیٰ سے جے یو آئی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالواسع سے ملاقات کریں گے۔

 

 

ملاقات میں بلوچستان حکومت میں جے یو آئی کی شمولیت پرمشاورت ہو گی۔ مولاناعبدالواسع وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات سے متعلق فضل الرحمان کوبریفنگ دیں گے۔پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے مرکزی رہنماؤں سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close