شاہین آفریدی کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا مشورہ دیدیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق پاکستانی کرکٹر عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی کو اگلے ماہ آسڑیلیا میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نہ کھیلنےکا مشورہ دے دیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی ورلڈکپ سے زیادہ ویلیو ہے، ایک ورلڈکپ نہ بھی کھیلیں تو خیر ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ کا فٹ ہونا زیادہ ضروری ہے، ایسے فاسٹ بولر بہت کم پیدا ہوتے ہیں،شاہین پاکستان کا اثاثہ ہیں۔

 

 

خیال رہےکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں زخم کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے، جس کے بعد وہ ایشیا کپ میں بھی شرکت نہیں کرسکے اور اب شاہین انگلینڈ کے خلاف سیریز کا بھی حصہ نہیں ہوں گے البتہ انہیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔شاہین ان دنوں انگلینڈ میں اپنا ری ہیب مکمل کررہے ہیں۔

close