اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی لندن میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دباؤ کے باوجود مقررہ وقت پرالیکشن کرانے پر اتفاق ہوا اور فیصلہ ہوا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی تبدیلی کیلئے کوششیں کرنے پربھی غور کیا گیا۔پنجاب حکومت کی تبدیلی کی صورت میں وزیراعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز اور دیگر ناموں پربھی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں نومبر میں اہم تعیناتی سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔اہم ملاقات میں لندن میں موجود خواجہ آصف اور مریم اورنگ زیب شریک نہیں ہوئے اور اس حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ لندن اپنے قائد سے ملنے آیا تھا۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد و بڑے بھائی نوازشریف سے ملاقات کی ہے جس میں ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں