پنجاب کے سینئر ترین بیورو کریٹ 14 روز کی رخصت پر چلے گئے، وجہ کیا بنی؟

لاہور(آئی این پی)چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل 14روز کی چھٹی پر چلے گئے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی 17سے 30ستمبر تک چھٹی منظور ہوئی ہے، کامران علی افضل کی غیر موجودگی میں چیئرمین پی اینڈ ڈی عبد اللہ سنبل چیف سیکرٹری آفس کے معاملات دیکھیں گے،

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کام جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ بھی بھیجا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close