کراچی والے تیاری کریں، الیکشن کمیشن کو 23 اکتوبر کو بلدیاتی الیکشن یقینی بنانے کا حکم دے دیا گیا

کراچی(آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی،

عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو 23اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہمیں تحریری طور پر انتخابات کی یقین دہانی کرائی جائے،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے 24جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات جان بوجھ کر ملتوی کیے ہیں،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے خود کہا تھا کہ اتنے زیادہ اخراجات ہو چکے ہیں انتخابات ملتوی نہیں کر سکتے اور اس کے بعد 28اگست کو دوبارہ تاریخ مقرر کر کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے گئے،جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کا جواب آنے دیں ہر چیز کا تفصیلی جائزہ لیں گے،عدالت نے درخواستوں کی سماعت 25اکتوبر تک ملتوی کر دی۔۔۔۔

close