سندھ میں سیلاب سے تباہ سڑکوں کی بحالی کے لیے منصوبہ تیار کر لیا گیا

کراچی(آئی این پی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سیلاب کی صورتحال سے متعلق اجلاس میں سندھ اور وفاق نے شاہراہوں کو مل کر بحال کرنے پر اتفاق کیا،تفصیلات کے مطابق کمشنر آفس حیدرآباد میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود سمیت صوبائی وزرا اور متعلقہ حکام نے شرکت کی،

اجلاس میں این ایچ اے حکام ے سندھ میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا جب کہ موٹر وے پولیس حکام نے سیلاب زدہ علاقوں میں ٹریفک کی روانی سے متعلق بریفنگ دی، اجلاس میں سیلاب سے تباہ شدہ سڑکوں کو وفاق اور سندھ حکومت نے مل کر بحال کرنے اور سکھر سے حیدرآباد موٹر وے جلد بنانے پر اتفاق کیا ،وزیراعلی سندھ نے این ایچ اے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور صوبے بھر میں قومی اور صوبائی شاہراہیں سیلابی پانی سے شدید متاثر ہوئی ہیں،اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے کہا کہ سکھرحیدرآباد موٹر وے جلد تیار کر کے سندھ کے عوام کو بڑا تحفہ دیں گے، این ایچ اے حکام قومی شاہراہوں کو بحال کر رہے ہیں جب کہ موٹر وے پولیس ہائی ویز پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے الرٹ ہے۔۔۔۔

close