شہباز کابینہ میں 8 نئے معاونین خصوصی کا اضافہ، مجموعی تعداد 70 ہوگئی

اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف نے آٹھ نئے معاونین خصوصی تعینات کیے ہیں۔منگل کو وزیراعظم ہائوس سے جاری ہونے والی نوٹیفکیشن کے مطابق ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان بابر، ایم این اے مہر ارشاد احمد خان، ایم این اے رضا ربانی کھر، ایم این اے مہیش کمار ملانی، فیصل کریم کنڈی، سردار سلیم حیدر، تسنیم احمد قریشی اور محمد علی شاہ بچہ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔

ان آٹھ میں سے سات افراد کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ ایم این اے مہیش کمار ملانی پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن ہے۔واضح رہے 13 جماعتوں پر مشتمل حکومتی اتحاد میں وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 34 وفاقی وزرا، سات وزیر مملکت، چار مشیر اور 17 معاون خصوصی پر شامل ہیں۔ آٹھ نئے معاون خصوصی کی تعیناتی کے بعد کابینہ کے ارکان کی کل تعداد 70 ہو گئی ہے۔۔۔۔

close