عمران خان نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دیں

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ہتھکنڈے کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے، نہ پہلے دباؤ میں آیا تھا اور نہ آئندہ آؤں گا۔ عمران خان کی صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، فواد چوہدری، شبلی فراز سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

 

 

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پرمشاورت کی گئی اور پی ٹی آئی کے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی تیاریوں کیلئے تجاویز پربھی غور کیا گیا۔اجلاس کے شرکا نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ٹیلی تھون کے بلیک آؤٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھاکہ حکومت کے ہتھکنڈے کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھاکہ سب کو پتا ہے قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے، نہ پہلے دباؤ میں آیا تھا اور نہ آئندہ آؤں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close