فواد چوہدری نے عمران خان کے قتل پر کام ہونے کا انکشاف کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ لوگ مذہبی کارڈ کے ذریعے عمران خان کے قتل کے اوپر کام کررہے ہیں، عمران خان الیکشن میں جیت رہے ہیں اس لیے یہ خوفزدہ ہیں،یہ جو بھی کرلیں اس کا ان کو جواب ملے گا، ان تمام لوگوں کی باری بھی آئے گی، سدا بادشاہی اللہ کی ہے۔

 

انہوں نے پی ٹی آئی رہنماء ثانیہ نشتر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 2 بڑی ٹیلی تھون کی ہیں، اس کا پیسا کیسے اور کہاں خرچ ہوگا اس حوالے سے بتایا جائے گا۔ ٹیلی تھون کا میڈیا پر شٹ ڈاؤن کیا گیا اس کی جس طرح مذمت کی جائے کم ہے، ایسے لگ رہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا سنسرشپ قابل قبول ہوگیا ہے، میڈیا کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، تحریک انصاف کی ٹیلی تھون کسی سیاسی مقاصد کیلئے نہیں تھی، پاکستان میں بہت بڑی تعداد میں لوگ سیلاب سے متاثر ہیں، عمران خان نے ان کی مدد کیلئے ٹیلی تھون کی ہے تو سب کو سراہنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ سیاست میں کوئی اصول نہیں رہ گیا، چاہے مذہبی کارڈ کا استعمال ہو، عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے مذہبی کارڈ استعمال کرنا بھی کوئی مسئلہ نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن میں جیت رہے ہیں اس لیے وہ خوفزدہ ہیں۔سارے لوگ عمران خان کے قتل کے اوپر کام کررہے ہیں، عمران خان کی کوئی نہ کوئی ویڈیو نکال پر اس پر بات کی جاتی ہے۔

 

یہ سب لوگ اس اسکیم کے چھوٹے چھوٹے حصہ دار ہیں، یہ پہلی حکومت ہے جس نے سیاسی مخالفین پر پہلے پر توہین مذہب کے کیسز بنائے، دہشتگردی کے کیسز بنائے اب جب بات نہیں بنی تو مختلف بیانات کو لے کر مذہبی منافرت کا ماحول بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز اس میڈیا سیل کے پیچھے کام کررہی ہے۔یہ جو بھی کرلیں اس کا ان کو جواب ملے گا، ان تمام لوگوں کی باری بھی آئے گی، سدا بادشاہی اللہ کی ہے۔

close