اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پیمرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کو وزارت داخلہ کی طرف سے سیکیورٹی کلیئرنس جاری نہ ہونے کی وجہ سے بند کیا جا رہا ہے۔
سنہ 2017 میں ان کے لائسنس منسوخ کردیے گئے تھے تاہم معاملہ عدالت میں چلا گیا جہاں سے سنہ 2021 میں کیس کو نمٹایا گیا۔ اس دوران پیمرا کے وکیل نے واضح موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اگر وزارت داخلہ بول نیوز اور انٹرٹینمنٹ کو سیکیورٹی کلیئرنس جاری نہیں کرتی تو ان کی نشریات چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پیمرا نے تمام ریکارڈ، عدالتی حکم نامہ اور وزارتِ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ مراسلوں کا جائزہ لیتے ہوئے بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ چینلز کی نشریات فور طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیمرا نے مزید وضاحت کی ہے کہ بول انٹرٹینمنٹ کے لائسنس کی 15 سالہ مدت دسمبر 2021 میں ختم ہوگئی تھی لیکن اس کے باوجود انتظامیہ نے لائسنس کی تجدید کیلئے کوئی درخواست نہیں دی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں