تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی تعطیلات کا اعلان

کوئٹہ (پی این آئی)تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی تعطیلات کا اعلان ۔۔۔ بلوچستان حکومت نے بارش اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے کھونے کی تاریخ میں مزید توسیع کر دی ہے ۔ بلوچستان میں تعلیمی ادارے 29 اگست کو کھولنے کا کہا گیا تھا لیکن حالات کے پیش نظر کالجز کی بندش میں مزید 5 دن کی توسیع کرتے ہوئے 3 ستمبر تک بند کرنے کا اعلان کردیا۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کی جامعات بھی تین ستمبر تک بند رہیں گی ، دوسری جانب سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی انتظامیہ نے آج سے یونیورستی کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں