سیلاب متاثرین کو ہنگامی طور پر 25 ہزار روپے فی خاندان دینے کا فیصلہ، جانی نقصان پر 10لاکھ فی کس لواحقین کو دیا جائیگا، وزیر اعظم شہباز شریف نے آج این ڈی ایم اے طلب کر لیا

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلابوں سے بلوچستان اور سندھ میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو چکی ہے،اس سے 800سے زائد افراد جاں بحق، 1500سے زائد زخمی ہوگئے ہیں،، لاکھوں افراد اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہیں ، بارشوں سے زراعت، مویشیوں کو نقصانات ہوئے ہیں، ساڑھے گیارہ ہزار ٹن سے ز ائد امدادی سامان دیئے ہیں، جن میں خوراک، پانی اور خیمے وغیرہ شامل ہیں،

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کو ہنگامی مدد فراہمی کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 25ہزار کی رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا آغاز بلوچستان سے ہو چکا ہے، جانی اموات پر 10لاکھ فی خاندانوں کو دیا جائے گا، وزیراعظم نے آج منگل کو این ڈی ایم اے کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے، جس میں امدادی پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کو مزید بہتر بنانے کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔پیر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 3دنوں سے بلوچستان اور سندھ میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے، یہ ساتویں لہر ہے جون سے شروع ہوئی ہے، جس نے خاص بلوچستان کو زد میں لیا ہوا ہے، بلوچستان اور سندھ میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، لاکھوں افراد اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہیں اور محفوظ پناہ گاہوں پر ہیں، بارشوں سے زراعت، مویشیوں کو نقصان ہوئے ہیں جبکہ 800سے زائد انسانی اموات ہو چکی ہیں،

1500سے زائد زخمی ہیں، اس مصیبت کی گھڑی میں وفاقی حکومت این ڈی ایم اے کے ذریعے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے،اس پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ مکمل طور پر صوبائی حکومتوں کو مدد فراہم کی جائیں تا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے ساڑھے گیارہ ہزار ٹن سے ز ائد امدادی سامان دیئے ہیں، جن میں خوراک، پانی اور خیمے وغیرہ شامل ہیں، وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کو ہنگامی مدد فراہمی کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 25ہزار کی رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا آغاز بلوچستان سے ہو چکا ہے، جانی اموات پر 10لاکھ فی خاندانوں کو دیا جائے گا۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے عالمی اداروں کو بھی بحالی کی کارروائیوں میں شرکت کی اپیل کی ہے جبکہ اس بحالی پروگرام میں سیلابی صورتحال کو روکنے کیلئے پانی کو ذخیرہ کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات کررہی ہے، اس معاملے پر تمام مخیر پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں، مشکل کی گھڑی میں وہ ہمارے تعاون کے منتظر ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نے آج منگل کو این ڈی ایم اے کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے، جس میں امدادی پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کو مزید بہتر بنانے کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔

close