اسلام آباد (پی این آئی)لاہور پولیس نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کی گرفتاری کے لئے درخواست دائر کردی۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، لاہور پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔لاہور پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری کو مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کی گرفتاری کے لئے درخواست دے دی ہے۔درخواست میں لاہور پولیس نے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے،
لیکن ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہورہے۔درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملزمان سے تحقیقات کرنے کے لئے ان کو گرفتار کرنا ضروری ہے، عدالت 12 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش مکمل کرنی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں