شہباز گل سے تھانے میں ملنے کوئی رشتہ دار آیا، نہ کوئی لیڈر، نہ کھانا، نہ کپڑے، کھانا بھی پولیس کے ذمے اور کپڑے بھی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل تھانہ کوہسار میں گرفتاری کے وقت سے اکیلے موجود ہیں اور اس تمام عرصے میں ملاقات کے لیے نہ تو کسی پی ٹی آئی رہنما نے رابطہ کیا نہ کسی کارکن نے اور نہ ہی شہباز گل کے اپنے کسی رشتہ دار نے رابطہ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عام طور پر ملزمان کے رشتہ دار دوست وغیرہ ان کے لیے تھانے میں کھانا، کپڑے، ادویات وغیرہ بھیجتے ہیں،

تاہم شہباز گل کے معاملے میں ان کی پارٹی یا اہل خانہ کی جانب سے ایسی کوئی چیز مہیا نہیں کی گئی۔
ایک اعلیٰ اہلکار نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ شہباز گل کے پاس کپڑوں کا ایک ہی جوڑا تھا جو انہوں نے گرفتاری کے وقت پہنا ہوا تھا۔ انہیں دوسرا لباس دینے کوئی نہیں آیا۔ تاہم اب پولیس نے ان کو خود کپڑے منگوا کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انہیں پولیس کی جانب سے کھانا وغیرہ مہیا کیا جا رہا ہے اور بستر بھی مہیا کر دیا گیا ہے تاہم وہ تھانے میں خاصے رنجیدہ رہتے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ شہباز گل کی عدالت میں پیشی کے موقع پر بھی تحریک انصاف کا کوئی قابل ذکر رہنما موجود نہیں تھا۔۔۔۔۔

close