بجلی صرف ایک شہر کے لیے مہنگی کر دی گئی، کتنا اضافہ کس شہر کے باسیوں کے کھاتے میں ڈال دیا گیا؟

کراچی (پی این آئی) اس بار بجلی بم صرف ایک شہر پر گرا ہے اور کراچی والوں کے لیے بجلی مہنگی کر دی گئی، نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 11 روپے 37 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔اتھارٹی اعداد و شمار کی مزید جانچ پڑتال کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گی، کے الیکٹرک نے 1 ماہ کے لیے 11 روپے 39 پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی صدارت میں سماعت ہوئی۔

کے الیکٹرک حکام نے کہا ہے کہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، گزشتہ ماہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار بڑھائی گئی ہے، فرنس آئل اور آر ایل این جی سے پیداوار بڑھانے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

close