اسلام آباد (پی این آئی) فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ انشا اللہ عمران خان دو تہائی اکثریت سے واپس آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان کو شکست دینے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا لیکن آج آئین، حق و سچ کی فتح ہوئی ہے، انشا اللہ عمران خان دو تہائی اکثریت سے واپس آئیں گے۔
ہم صرف یہی کہیں گے سب کو تکبر سے بچنا چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں عام انتخابات فوری کرائے جائیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کی رولنگ کا لعدم قرار دے دی۔۔ جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ11 صفحات پر مشتمل ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا، سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ کا لعدم قرار دے دی ہے، اس رولنگ کی کوئی حیثیت نہیں ہے، سپریم کورٹ نے پرویزالٰہی کی درخواست منظور کرلی ہے، سپریم کورٹ نے گورنر پنجاب کو بطور وزیراعلیٰ پرویزالٰہی سے حلف لینے کا حکم دے دیا ہے، گورنر پنجاب رات ساڑھے11 بجے حلف لیں، حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ تمام تقرریاں کالعدم قرار دے دی گئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں