فوج کا کردار آئین کے آرٹیکل 8 تھری اے، 39، 243 سے 245 میں درج ہے، صدر عارف علوی نے فوج کے آئینی کردار پر بیان کی وضاحت کر دی

اسلام آباد (آئی این پی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وضاحت کی ہے کہ فوج کے کردار کے حوالے سے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔منگل کو ایوان صدر کی جانب سے ایک وضاحتی بیان کے مطابق صدر عارف علوی نے اپنی گفتگو میں یہ نہیں کہا کہ ملک میں فوج کا کوئی آئینی کردار نہیں ہوتا۔فوج کا کردار آئین کے آرٹیکل 8 تھری اے، 39، 243 سے 245 میں درج ہے۔

فوج کا کردار آئین کے فورتھ شیڈول کی انٹری نمبر 1 اور 2 میں درج ہے۔ایوان صدر نے آرمی چیف کے تقرر کے حوالے سے بھی بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر آرمی چیف کا تقرر طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہوتا ہے اور تمام متعلقہ اداروں اور آفسز نے اس کی باضابطہ منظوری دی ہو تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔اس سے قبل مقامی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ منگل کو ایوان صدر اسلام آباد میں صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا تقرر وقت سے پہلے کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔۔۔۔

close