خاتون نے سابق شوہر کے ساتھ مل کر موجودہ شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

لاہور (آئی این پی )چوہنگ میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی ہے ،خاتون نے سابق شوہر کے ساتھ مل کر موجودہ شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔بتایا گیا ہے کہ شمیم مقتول رضوان سے شادی کے بعد اپنے چار بچوں سمیت چوہنگ میں رہتی تھی۔مقتول رضوان کی عدم موجودگی میں بیوی نے مبینہ طور پر سابق شوہر طفیل کو گھر بلا لیا اور اچانک مقتول رضوان بھی گھر آگیا، جس پر جھگڑا ہوا تو سابق شوہر طفیل نے ہتھوڑے سے وار کرکے رضوان کو قتل کر دیا۔مقتول رضوان اور قاتل طفیل دونوں رکشہ ڈرائیور ہیں ۔

قاتل طفیل شکرگڑھ کا رہائشی جبکہ مقتول شیرا کوٹ لاہور کا رہائشی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قاتل طفیل کو گرفتار کرلیا اور قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقتول رضوان کی لاش کو جناح ہسپتال مردہ خانے منتقل کر دیاگیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close