آصف زرداری کا پنجاب میں کیا ہے جو وہ بندے خریدیں گے، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے الزامات کی تردید کر دی

اسلام آباد (آئی این پی) رہنماء پیپلز پارٹی اور معاون خصوصی امور کشمیر وگلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ پنجاب کی سیاست میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ملک اور جمہوریت کے لئے ٹھیک نہیں، آصف زرداری کا پنجاب میں کیا ہے جو وہ بندے خریدیں گے ، عمران خان کے اصول بہت جلدی تبدیل ہو جاتے ہیں ۔بدھ کو رہنماء پیپلز پارٹی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی امور کشمیر وگلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی سیاست میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ملک اور جمہوریت کے لئے ٹھیک نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے سوال ہے کہ آصف زرداری کا پنجاب میں کیا ہے جو وہ بندے خریدیں گے ،کیا پیپلز پارٹی کی حکومت پنجاب میں بن رہی ہے ، الزام لگانا آسان ہے لیکن وضاحت کرنا مشکل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے بیان کو سیاق و سباق کے ساتھ لینا چاہیے ان کے بیان کو توڑ کر پیش کیا جارہا ہے ۔ رانا ثناء اللہ کے بیان کا دفاع کرنا چاہیے کیونکہ انہوں نے ایک صورتحال بیان کی ہے کہ اگر تحریک انصاف کے لوگ خود سے چھوڑ جائیں تو اس میں تو کوئی برائی نظر نہیں آتی ہے ۔ رانا ثناء اللہ کے بیان کو میڈیا میں آدھا چلانا بد نیتی ہے۔ انہوں نے بندے اٹھانے کا نہیں کہا ہے ، بندوں کے غیر حاضر ہونے کا اشارہ دیا ہے ۔ قمرزمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کے اصول بہت جلدی تبدیل ہو جاتے ہیں پہلے جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے آج وہ ان کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہیں ۔ تحریک انصاف کی جانب سے اپنی جیتی ہوئی 20 نشستوں میں سے 15 جیت کر خوشی اچھی بات ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں