اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان سے ٹیلی فون پررابطہ کیا۔وزیراعظم نے چوہدری نثار علی خان کے بھانجے کیپٹن نعمان کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہارجبکہ اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعابھی کی ۔چوہدری نثار علی خان نے ہمدردی اور تعزیت کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ کیپٹن نعمان عید الاضحی سے قبل روات چک بیلی روڈ پر بگا موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں