تحریک انصاف کو کس کا انتظار ہے؟ نائب چئیرمین شاہ محمود قریشی نے بتادیا

ملتان (پی این آئی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کی تشریح کے منتظر ہیں۔کارکنوں سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کیا ہمیں پرامن احتجاج کا حق ہے؟ اس حوالے سے سپریم کورٹ کی تشریح کے منتظر ہیں۔

 

جیسے ہی عدالتِ عظمیٰ سے تشریح آتی ہے، پارٹی قائد عمران خان کی احتجاج کی کال بھی آئے گی۔پْرامن احتجاج کر کے حکمرانوں کو گھر تک چھوڑ کر آئیں گے، حمزہ شہباز کی کرسی بچانے کے لیے نظام کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔اْنہوں نے کہاکہ عمران خان اتوار کو لاہور اور 14 جولائی کو ملتان کا دورہ کریں گے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں