عمران خان کا مشن ایٹمی پروگرام ختم کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے سنگین الزام عائد کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کا ایجنڈا عمران خان پورا کررہا ہے، دفاعی ادارے میں بھی دراڑ ڈال رہا ہے، اس کا ایک ہی مشن ہے کہ ایٹمی پروگرام کمزور ہو، ہم اس کا نقاب اتاریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی اور یا کسی مٹی کا کیا وفادار ہوگا، یہ اپنے خون کا وفادار نہیں، امریکاسے بھی معافی مانگ رہا ہےاور پنڈی والوں سے بھی، بیگم صاحبہ کی ٹیپ لیک ہونے پر آج حواس باختہ ہے۔

 

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بتایا کہ عمران خان کیخلاف توشہ خانہ سے متعلق ریفرنس جمع ہوچکا ہے، ملک کے خلاف باتیں کرنے پر عمران خان کو سپریم کورٹ لے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close